جمعرات , 24 اکتوبر 2019

امریکی وزیر خارجہ کا دورہ ایران کی درخواست اور خواہش کا اظہار

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے دورہ ایران کے سلسلے میں اپنی درخواست اور خواہش کا اظہار کیا ہے۔ امریکی وزير خارجہ نے دورہ ایران کی خواہش کا اظہار ایسے شرائط میں کیا ہے جب امریکہ نے ایران کے خلاف سخت اقتصادی پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔ مائیک پمپئو نے کہا کہ اگر ایران دعوت کرےگا تو وہ ضرور ایران کا دورہ کریں گے اور ایرانی حکام سے بھی ملاقات کرنے کے لئے تیار ہیں۔

امریکی وزير خارجہ نے کہا کہ جس طرح ایرانی وزير خارجہ نیویارک میں امریکی میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہیں وہ بھی تہران میں ایرانی میڈيا کے ساتھ گفتگو کرنے کے خواہشمند ہیں ۔ پمپئو نے کہا کہ وہ ایرانی عوام کے ساتھ براہ راست رابطہ کرنے کے لئے بھی تیار ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ بھی متعدد بار ایران کے ساتھ پیشگی شرط کے بغیر مذاکرات کی پیشکش کر چکے ہیں ۔

یہ بھی دیکھیں

نواز شریف کے پلیٹیلیٹس کی تعداد میں ایک بار پھر تشویشناک حد تک کمی

لاہور: لاہور کے سروسز اسپتال میں زیر علاج سابق وزیراعظم نوازشریف کے پلیٹیلیٹس کی تعداد …