جمعرات , 24 اکتوبر 2019

نواز شریف کے سیل سے اے سی اتارنے کے احکام نہیں ملے، سپرنٹنڈنٹ جیل

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کے جیل کے کمرے سے اے سی اور ٹی وی اتارنے کے معاملے پر جیل حکام کا موقف سامنے آ گیا۔سپرٹینڈنٹ جیل اعجاز اصغر کے مطابق نواز شریف کے سیل سے اے سی اتارنے کے ابھی کوئی احکامات موصول نہیں ہوئے جب احکامات موصول ہوں گے تو ان پر عملدرآمد بھی کیا جائے گا ، نواز شریف کو سابقہ سہولیات حاصل ہیں تاہم اگر حکومت کی جانب سے کوئی نئی ہدایات ملتی ہیں تو ان پر من وعن عمل کو یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے: ملائیشین وزیراعظم

کوالا لمپور: ملائیشیا کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر سے …