جمعرات , 25 اپریل 2024

کرنل فروتا آئی اے ای اے کے عبوری سربراہ مقرر

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)جوہری توانای کے عالمی ادارے آئی اے ای اے کے نئے ڈائریکٹر جنرل کے انتخاب کے لیے ادارے کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ویانا میں ختم ہو گیا۔آئی اے ای اے کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارے کے ڈائریکٹر جنرل کا انتخاب بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے ایجنڈے کا اہم ترین موضوع تھا۔

آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ جاپانی سفارت کار یوکیا آمانو کے انتقال کے باعث خالی ہوا۔دو ہزار نو سے آئی اے ای اے کی سربراہی کرنے والے یوکیا آمانو چند روز قبل بیماری کے باعث انتقال کرگئے تھے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق رومانیہ سے تعلق رکھنے والے کرنل فروتا کو آئی اے ای اے کا عبوری سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …