منگل , 22 اکتوبر 2019

چھوٹو گینگ کے سرغنہ سمیت 3 ملزمان کو 298 برس قید کی سزا

ڈیرہ غازی خان(مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت ( اے ٹی سی ) نے چھوٹو گینگ کے سرغنہ سمیت 3 ملزمان کو پولیس اہلکاروں کے قتل کے جرم میں 298 برس قید کی سزا سنادی۔چھوٹو گینگ کے سرغنہ غلام رسول عرف چھوٹو، شیر خان اور غلام رسول کاہو کو 2011 میں 2 پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان پر فی کس 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

اس سے قبل مارچ میں اے ٹی سی ملتان نے راجن پور میں 6 پولیس اہلکاروں کے قتل کے جرم میں 20 ڈاکوؤں کو سزائے موت سنائی تھی جن میں چھوٹو گینگ سے وابستہ کچھ ڈاکو بھی شامل تھے۔ضلع راجن پور میں پولیس نے چھوٹو گینگ کے سربراہ کے خلاف کارروائی میں فوج اور رینجرز کی مدد طلب کی تھی، چھوٹو گینگ نے فوج کے سامنے ہتھیار ڈالے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک اور کرد کا ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام

انقرہ: شمالی شام میں 5 روزہ جنگ بندی کے اعلان کے باوجود فریقین کی جانب …