ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران نے برطانیہ کو عالمی سطح پر ذلیل و رسوا کردیا:آیت اللہ احمد خاتمی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے مغربی ممالک کی طرف سے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عدم عمل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں بھی مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد میں کمی کا مطالبہ در حقیقت عوامی مطالبہ ہے۔

آیت اللہ خاتمی نے مرصاد فوجی کارروائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مرصاد کارروائی میں صدام معدوم کے تعاون سے منافقین نے ایران پر حملہ کیا اور وہ ایران کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے منافقین کا اصلی محرک امریکہ اور صدام معدوم تھے اور منافقین ان کے ایجنڈے پر گامزن تھے لیکن سپاہ اسلام نے جوابی کارروائی میں ان کی کمر توڑ دی اور اس کارروائی میں 80 فیصد منافقین ہلاک اور تباہ و برباد ہوگئے۔ مرصاد کارروائی میں منافقین کی شکست در حقیقت امریکہ اور صدام معدوم کی شکست تھی۔

خطیب جمعہ نے کہا کہ برطانیہ مکار ، کمزور اور حیلہ گر لومڑی ہے جس نے جبل الطارق کے پانیوں میں ایرانی تیل بردار جہاز پر ڈاکہ ڈالکر اپنے ماضی کے تمام جرائم کو دشت از بام کردیا ، برطانیہ سے تمام اقوام متنفر ہیں۔ خطیب جمعہ نے کہا کہ برطانیہ ایران کو تقسیم کرنے اور ایران کی ارضی سالمیت کو خطرے میں ڈالنے میں پہلے نمبر پر ہے ۔ برطانیہ نے کئی معاہدے ایران پر مسلط کئے جن میں 1887 ، 1890 اور 1901 میں رائٹرز معا ہدے شامل ہیں۔ برطانیہ نے پہلی اور دوسری جنگ عظیم کے دوران قحط سالی کے ایام میں 8 سے 10 ملین تک ایرانی عوام کا قتل عام کیا ہے انھوں نے 40 فیصد ایرانیوں کو بھوک اور پیاس کا نشانہ بنا کر قتل کیا۔

آیت اللہ خاتمی نے کہا کہ تاریخ برطانیہ کے سنگين، وحشیانہ اور ہولناک جرائم سے بھری پڑی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی سپاہ نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے برطانوی تیل بردار جہاز کو ضبط کرکے برطانیہ کو تاریخی سبق سکھایا ہے اور اسے عالمی سطح پر رسوا بھی کردیا ہے۔

آیت اللہ خاتمی نے ایران کے خلاف امریکہ اور برطانیہ کے مشترکہ اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی نظام کے خلاف برطانیہ نے ہمیشہ امریکہ کا ساتھ دیا اور وہ آج بھی امریکہ اور منافقین کے ساتھ ہے۔

آیت اللہ خاتمی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی طرف سے ٹرمپ کے پیغام کا عدم جواب، ایرانی سپاہ کے ہاتھوں امریکہ کے پیشرفتہ ڈرون طیارے کی تباہی ، 17 جاسوسوں کو پھانسی اور برطانوی تیل بردار جہاز کو ضبط کرنے کے اقدامات کو انقلابی اقدامات قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران ، انقلاب اسلامی اور نظام اسلامی کی بدولت اس دور کے نمرود ، فرعون ، ابولہب ، ابو جہل، یزید اور معاویہ کا مقابلہ کررہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …