ہفتہ , 20 اپریل 2024

وزارت مذہبی امور نے ایران، عراق اور شام کی زیارات کی پالیسی پر کام شروع کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت مذہبی امور نے ایران، عراق اور شام کی زیارتوں کی پالیسی پر کام شروع کردیاہے۔ زیارت پالیسی کے تحت حج عمرہ کی مانند ٹوور آپریٹرز ماڈل برائے زائرین تیار کی جائے گی،زیارت پالیسی کی حج 2019 کے بعد کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

وزارت مذہبی امور کے ذرائع کا کہناہے کہ پالیسی مرتب کرنے کا فیصلہ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا۔اجلاس میں شیعہ علماء نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں ایران اور عراق زیارتوں کی پالیسی کے خدوخال پر ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور نے بریفنگ دی۔

وزارت مذہبی امور کے حکام نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ عاشورای حسینی اور چہلم حضرت امام حسین (ع) میں شرکت کرنے کیلئے 60ہزار سے ایک لاکھ زائرین ایران عراق جاتے ہیں۔ ایک سال میں 6 لاکھ سے زائد زائرین ایران عراق جاتے ہیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا کہ اس سال زائرین حج عمرہ کی مانند زیارات پر جائیں گے اورزائرین کو مکمل سہولیات اور سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔شیعہ علماء میں علامہ راجہ ناصر عباس، علامہ محمد امین شہیدی، علامہ عارف واحدی اور غضنفر مہدی کے علاوہ پارلیمانی سیکرٹری جہانگیر آفتاب اور وفاقی سیکرٹری محمد مشتاق احمد نے اس اجلاس میں شرکت کی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …