بدھ , 20 مارچ 2019

برنی سینڈرزکا ہلیری کلنٹن کوووٹ دینےکافیصلہ

clinton-harly-ho

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سےصدارتی نامزدگی حاصل کرنےکےخواہشمند سینیٹربرنی سینڈرزکاکہناہےکہ صدارتی انتخابات میں وہ حریف ڈیموکریٹک امیدوارہلیری کلنٹن کو ووٹ دیں گے. تفصیلات کے مطابق ٹیلی ویژن انٹریومیں برنی سینڈرکا کہنا تھا کہ وہ ممکنہ ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کوانتخابات میں کامیابی سے روکنے کےلیے اپنےاختیارمیں ہرممکن اقدام کریں گے.برنی سینڈرز نے انٹریو کے دوران انتخابی مہم ختم کرنےسےمتعلق کچھ نہیں بتایا،دوسری جانب سینڈرکےترجمان کا کہنا ہے کہ برنی سینڈرز کے انٹرویومیں ریمارکس کامطلب ہلیری کلنٹن کی حمایت نہیں وہ اب بھی صدراتی نامزدگی کی دوڑ میں شامل ہیں. واضح رہے کہ سینیٹربرنی سینڈرزکاکہنا تھا کہ امریکی صدارتی انتخابات کے امیدواروں کی دوڑ میں ان کی مسلسل موجودگی ڈیموکریٹک پارٹی میں نا اتفاقی کا باعث نہیں ہے.

یہ بھی دیکھیں

دنیا کی کم عمر ترین پائلٹ کو تربیت دینے کا اعلان

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف ایئرلائن ایزی جیٹ نے برطانیہ کی کم عمر ترین خاتون پائلٹ کو پیشہ ...