پیر , 27 مئی 2019

بدھ مت کے پیروں کا مسجد پر حملہ،ایک مسلمان زخمی

4bhk885bf5e9e41ths_800C450

ینگون(مانیٹرنگ ڈیسک )میانمار میں بدھ مت کے پیروکاروں نے ایک مسجد پر حملہ کردیا ،واقعے میں ایک مسلمان زخمی ہوگیا جبکہ مشتعل افراد نے مسجد کے کچھ حصوں اور ایک قریبی قبرستان کو نقصان پہنچایا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میانمار میں بدھ مت کے پیروکاروں نے ایک مسجد پر حملہ کرکے اسے نقصان پہنچایا ہے ۔پولیس کے مطابق صوبے باگو میں یہ واقعہ گزشتہ روز اس وقت رونما ہوا جب ایک مسلم مرد اور بدھ خاتون کے مابین ایک اسلامی اسکول کے قیام پر بحث شروع ہوئی۔ دیکھتے دیکھتے وہاں ایک مجمع اکھٹا ہو گیا، جس کے بعد مشتعل افراد نے ایک قریبی مسجد پر دھاوا بول دیا۔ اس دوران مسجد کے کچھ حصوں اور ایک قریبی قبرستان کو نقصان پہنچایا گیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ اس کارروائی میں بدھ راہبوں نے بھی حصہ لیا۔ اس واقعے کے بعد علاقے کے 70 سے زائد مسلمانوں کو رات تھانے میں گزارنا پڑی۔

یہ بھی دیکھیں

مزاحمت کی آج پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت، نائب سربرا ہ حزب اللہ

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک)حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ آج مزاحمت کی …