جمعرات , 25 اپریل 2024

غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 56 فلسطینی مظاہرین زخمی

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ کی سرحد پر واپسی کے عظیم مارچ کے شرکاء پر براہ راست اسرائیلی فائرنگ سے کم ازکم 56 فلسطینی شہری زخمی ہو گئے ۔وزارت صحت نے اعلان کیا کہ واپسی کے عظیم مارچ کے 68 ویں جمعہ کے زخمیوں پراسرائیلی فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں طبی عملے کے ارکان سمیت درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

30 مارچ 2018 سے غزہ کے سرحدی مظاہروں کے آغاز سے 1948 کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں اور غزہ کی پٹی کے درمیان تعینات قابض اسرائیلی فوجیوں نےدرجنوں مظاہرین کو شہید اور سینکڑوں کو زخمی کیا۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 30 مارچ 2018ء کے بعد اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں 319 فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پرمقدمہ چلایا جائے: ایران کا عالمی عدالت سے مطالبہ

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی …