جمعہ , 22 مارچ 2019

یورپی یونین کوخطرہ لاحق، فرانس ، ہالینڈ اور آسٹریا نے بھی ریفرنڈم کامطالبہ کردیا

342334_18983922

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک ) برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کے بعد دیگر یورپی ممالک کی بھی تنظیم سے نکلنے کی آوازیں بلند ہونے لگیں ، فرانس ، ہالینڈ اور آسٹریا کے سیاسی رہنماؤں نے ریفرنڈم کروانے کا مطالبہ کر دیا ۔ برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کے بعد اٹھائیس رکنی اس تنظیم کے اتحاد کو خطرہ لاحق ہو گیا ۔ فرانس میں دائیں بازوں کی جماعت کی سربراہ میرین لی پین نے ٹویٹ کی کہ "آزدی کی جیت” اور کہا کہ فرانس کو بھی اب یہ حق ہے کہ وہ اس بارے میں فیصلہ کرے ۔ مس لی پین فرانس میں 2017 میں ہونے والے صدارتی انتخابات کی امیدوار بھی ہیں ۔ہالینڈ کے سیاسی رہنما گریٹ ویلڈر نے ایک بیان میں کہا ان کا ملک بھی خود مختار ہونا چاہئے ، ان کی اپنی سرحد ، پیسہ اور امیگریشن پالیسی ہونی چاہئے ۔ آسٹریا کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے اخراج کے باوجود یورپی یونین قائم رہ سکے گا ، لیکن اس نتیجے کے دوسرے ممالک پر ہونے والے اثرات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی دیکھیں

سمجھوتا ایکسپریس کیس پر سابق بھارتی جج کا رد عمل

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ سمجھوتا ایکسپریس پر سابق بھارتی جج مرکنڈے کاٹجو نے بھی رد ...