ہفتہ , 20 اپریل 2024

برطانیہ اور یورپی یونین کے مابین بریگزٹ معاملے پر دوبارہ ڈیڈلاک کا امکان

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان بریگزٹ کے معاملے پر ایک بار پھر ڈیڈلاک کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ یورپی یونین نے برطانیہ سے جمہوریہ آئرلینڈ اور شمالی آئرلینڈ کے درمیان بارڈر کھلا رکھنے کا مطالبہ کر رکھا ہے دوسری جانب برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کو اس مطالبے سے دستبردار ہونا ہو گا۔

نئے برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اگر یورپی یونین برطانیہ کے ساتھ ڈیل کا خواہاں ہے تو اسے جمہوریہ آئرلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان کھلے بارڈر کے مطالبے سے دستبردار ہونا ہو گا ورنہ لندن بغیر کسی ڈیل کے یورپی بلاک سے علیحدہ ہوجائے گا۔ادھر یورپی یونین نے دوٹوک الٖفاظ میں کہا ہے کہ مذاکرات کے لیے بلاک کی شرائط تبدیل نہیں ہونگی، جمہوریہ آئرلینڈ اور شمالی آئرلینڈ کے درمیان کھلا بارڈر یورپی یونین کا سب سے اہم مطالبہ ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …