ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران کے تیار کردہ دفاعی سازوسامان عالمی معیاروں سے کم نہیں;جنرل خزائی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کی برّی فوج کی جہاد خودکفا تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کے تیار کردہ دفاعی سازوسامان کا بیرونی سازوسامان سے بخوبی موازنہ کیا جا سکتا ہے۔ ایران کی برّی فوج کی جہاد خودکفا تنظیم کے سربراہ مسعود خزائی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کی دفاعی صنعت، دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی کی بنیاد پر آگے بڑھ رہی ہے، کہا ہے کہ ایران کی برّی فوج کی جہاد خودکفا تنظیم نے تمام شعبوں میں اپنی ضرورت کے وسائل تیار کر لئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس بات کے پیش نظر کہ علاقائی خطرات کا دائرہ غیر علاقائی خطرات تک وسیع ہو چکا ہے، ایران کی برّی فوج کی جہاد خودکفا تنظیم کی تحقیقاتی اور پیداواری سرگرمیاں بھی مسلح افواج کی ضروریات کی بنیاد پر بڑھتی جا رہی ہیں۔مسعود خزائی نے کہا کہ ایران کی دفاعی صنت اور اس کی پیداوار، جدید ترین ٹیکنالوجی کی بنیاد پر بہترین معیار کی حامل ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …