بدھ , 24 اپریل 2024

پاکستان نے افغان شہریوں کے لئے ویزے کا اجرا محدود کردیا

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی سفارت خانے نے نوسر بازوں کے خلاف کارروائی تک افغان شہریوں کے لئے ویزے کا اجرا محدود کردیا ہے۔اس حوالے سے سفارت خانے کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانی نوسرباز گروہ لوگوں سے پیسے لے کر سفارت خانے کے قونصلر سیکشن تک جانے کے لئے رسائی دیتا ہے، نوسر باز گروہ کو پولیس کی بھی تائید حاصل ہے اور اس گروہ کے خلاف پولیس بھی کارروائی نہیں کر رہی، نو سر بازوں کے خلاف کارروائی کے بعد مکمل ویزا سروس کھول دی جائے گی۔

سفارت خانے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لئے اب صرف بزرگ، مریض، خواتین، اور کاروباری حضرات کو ویزے جاری کئے جائیں گے، نوسر بازوں کے خلاف کارروائی کے بعد مکمل ویزا سروس کھول دی جائے گی۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …