جمعرات , 25 اپریل 2024

آصف زرداری اور فریال تالپور کے گرد گھیرا تنگ، نیب کو مزید شواہد مل گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے آصف زرداری، فریال تالپور کے خلاف مزید شواہد حاصل کرلیے ہیں، جس میں بتایا گیا کہ پلاٹوں کی خریداری کے لیے ادائیگی جعلی اکاونٹ سے کی گئی۔تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے گرد گھیرا مزید تنگ ہوتا جارہا ہے ، نیب نے آصف زرداری، فریال تالپور کے خلاف مزید شواہد حاصل کرلیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول ہاؤس کے اطراف 10 پلاٹ خریدےگئے، خریدےگئے10پلاٹوں کی ادائیگی جعلی اکاؤنٹ سےکی گئی، نیب ٹیم نے خریدای کے لیے بینک ٹرانزیکشن کے شواہد حاصل کرلیے ہیں۔نیب ذرائع کے مطابق کلفٹن بلاک3اسکیم 5کے پلاٹ نمبر ایف 1سےایف10تک کی خریدےگئے، پلاٹوں کی خریداری کےلیےادائیگی جعلی اکاونٹ سے کی گئی، خریدی گئی جائیداد کا کے ڈی اے حکام نے غیرقانونی انضمام بھی کیا، رقم ایک سال کے دوران 3بینکوں کے13اکاؤنٹ سے ادا کی گئی۔

نیب نے کہا انضمام کے لیےکے ڈی اے کوزرداری گروپ کے لیٹر ہیڈپردرخواست دی گئی، پلاٹوں کا انضمام 2012میں سابق ڈی جی منظور قادر کاکا نے کیا، ڈائریکٹر کمرشل کے ڈی اے ،جے آئی ٹی کیس میں گرفتارنجم الزمان نے دستخط کیے۔

ذرائع کا کہنا تھا زرداری گروپ کی مجاز ڈائریکٹر فریال تالپور کے نام انضمام کی منطوری دی گئی، جعلی اکاؤنٹ سے خریدےگئے پلاٹوں کا رقبہ 20ہزار مربع گزہے۔یاد رہے 10 جون کو جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی اور گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

جس کے بعد نیب ٹیم نے سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کو گرفتار کرلیا تھا، بعد ازاں دونوں کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ، جہاں عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا۔خیال رہے آصف زرداری اور فریال تالپور پر جعلی اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ کاالزام ہے جبکہ جعلی اکاؤنٹس کا مقدمہ احتساب عدالت میں زیر التوا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …