ہفتہ , 23 نومبر 2019

بورنس جانسن عظیم وزیراعظم ہوں گے، امریکی صدر

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نومنتخب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو اچھا آدمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فون پر ہونے والی گفتگو میں بہت اہم تجارتی معاہدے پر بات ہوئی جو پہلے ہی زیر غور ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم سے ہونے والی گفتگو کے چند منٹ بعد ہی کہا کہ میری پیش گوئی ہے کہ وہ ایک عظیم وزیراعظم ہوں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ہم تجارتی معاہدے پر پہلے ہی کام کر رہے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک بہت اہم تجارتی معاہدہ ہوگا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بریگزٹ کے بعد ہونے والا دوطرفہ معاہدہ موجودہ تجارت سے تین سے چار یا پانچ گنا بڑا ہوگا اور جیسے ہی برطانیہ، یورپی یونین سے باہر آجاتا ہے تو ہم مزید کچھ کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب لندن میں وزیراعظم کی رہائش گاہ ٹین ڈاوننگ اسٹریٹ کے ترجمان نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور بورس جانسن کے درمیان فون کال پر بات چیت ہوئی اوردونوں نے آزاد تجارتی معاہدے کے عزائم کو مکمل کرنے اور برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے بعد جتنا ممکن ہو جلد مذاکرات شروع کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ بورس جانسن برطانیہ کو مستقبل میں یورپی یونین کے اتحاد سے باہر دو طرفہ معاہدوں کے ذریعے ایک آزاد تجارتی ملک بنانے کا ارادہ ظاہر کرچکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر واشنگٹن سے مذاکرات کر رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایران کو ہتھیاروں کی فروخت کیلئے تیار ہیں: روس

ماسکو: روس کی فوجی تکنیکی تعاون کے لئے فیڈرل آرگنائزیشن کے سربراہ نے کہا ہے …