جمعرات , 25 اپریل 2024

ایسا ائیرکنڈیشنر جو جیب میں بھی فٹ آجائے

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)کیا آپ کو گرمی بہت لگتی ہے اور دل کرتا ہے کہ ہر وقت ائیرکنڈیشنر آپ کے ساتھ ہو؟اگر ہاں تو اچھی خبر یہ ہے کہ جاپانی کمپنی سونی نے اس کا حل لگتا ہے کہ تلاش کرلیا ہے۔جی ہاں یہ کمپنی ایسا وئیرایبل ائیرکنڈیشر متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے جسے جیب میں رکھا جاسکتا ہے جبکہ اسے استعمال کرنے کے لیے ایک خاص ٹی شرٹ کو پہننا ہوگا۔

ریون پاکٹ نامی اے سی کو اس خصوصی ٹی شرٹ کی گردن اور کمر کے درمیان موجود جیب میں رکھ دیا جائے گا اور یہ خاموش ڈیوائس گردن پر ٹھہر کر تھرمو الیکٹرک کولنگ خارج کرے گی۔اگر موسم گرم ہے تو یہ اے سی آپ کا جسمانی درجہ حرارت 13 ڈگری تک پہنچائے گا جبکہ سرد موسم میں یہ جسمانی درجہ حرارت بڑھا کر 8 ڈگری تک لے جائے گا۔

کمپنی کے مطابق اس اے سی میں پلیٹیر ایفیکٹ استعمال کیا گیا ہے جو کہ عام طور پر گاڑی کو ٹھنڈا کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔اس اے سی کو ایک موبائل ایپ کی مدد سے کنٹرول کیا جاسکے گا جبکہ آٹومیٹک موڈ بھی کمپنی مستقبل میں متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے اور ہاں سنگل چارج پر 24 گھنٹے کام کرسکے گا۔

اس کے بعد یو ایس بی سی پورٹ سے 2 گھنٹے میں اسے مکمل چارج کرنا ممکن ہوگا۔فی الحال یہ اے سی کراؤڈ فنڈنگ کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کی شپنگ مارچ 2020 میں شروع ہونے کا امکان ہے اور وہ بھی صرف جاپان میں۔

اس کی قیمت 12 ہزار جاپانی ین (لگ بھگ 19 ہزار پاکستانی روپے)سے زائد رکھی گئی ہے۔اس ڈیوائس کا وزن محض 85 گرام ہے جبکہ حجم ایک اسمارٹ فون سے بھی چھوٹا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

لکڑی سے بنا دنیا کا پہلا سیٹلائیٹ آئندہ برس لانچ کیا جائے گا

کیوٹو: امریکی خلائی ادارہ ناسا اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے ای ایکس اے) …