جمعرات , 21 نومبر 2019

فیس بک کا جعلی اکاؤنٹس کیخلاف کریک ڈاؤن

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک نے جعلی اکاؤنٹس سے نمٹنے کا طریقۂ کار اپناتے ہوئے ایسے اکاؤنٹس کی بندش کا سلسلہ شروع کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیس بک انتظامیہ نے نئے طریقۂ کار کے ذریعے جعلی اکاؤنٹس کا استعمال روکنے کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا، جس کے تحت چند روز کے دوران تھائی لینڈ، روس، یوکرائن اور ہنڈوراس سے چلائے جانے والے 1800 اکاؤنٹس، پیکجز اور گروپس کا خاتمہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیس بک پر ایسے اکاؤنٹس جن پر پروفائل پکچر موجود نہیں یا انہوں نے اپنے بارے میں بنیادی معلومات فراہم نہیں کیں تو انہیں استعمال سے روک دیا جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایسے اکاؤنٹس کو قابل استعمال بنانے کیلئے موبائل فون نمبر اور اپنی تصویر لگانا لازمی ہوگا، تاہم فیس بک نے واضح کیا ہے کہ ایسا ان اکاؤننٹس ہولڈر کیساتھ نہیں ہوگا جنہوں نے ایک بار بھی فیس بک پر اپنی تصویر لگائی ہو اور اپنا موبائل نمبر بھی دیا ہو۔دلچسپ بات یہ ہے کہ فیس بک صارفین کو ایک سے زائد اکاؤنٹس استعمال کرنے کیلئے ایک ہی موبائل فون نمبر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

یہ بھی دیکھیں

یمن کے کوسٹ گارڈز نے 3 کشتیوں کو ضبط کرلیا

    صنعا: یمن کے کوسٹ گارڈز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمن …