ہفتہ , 20 اپریل 2024

افغانستان میں انتخابی مہم شروع، اشرف غنی سمیت 18 امیدوار صدارتی دوڑ میں شامل

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) ہمسایہ ملک افغانستان میں صدارتی الیکشن کی انتخابی مہم کا آغاز ہو گیا ہے، موجودہ صدر اشرف غنی سمیت اٹھارہ امیدوار انتخابی دوڑ میں شامل ہیں۔صدارتی امیدواروں نے مختلف علاقوں کے دورے اور ووٹرز سے ملاقاتوں کا سلسلہ تیز کردیا، اٹھائیس ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کی الیکشن مہم کا آخری دن پچیس ستمبر ہو گا۔ صدارتی انتخابات کی دوڑ میں موجودہ صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ سمیت اٹھارہ امیدوار شامل ہیں۔

واضح رہے کہ انتخابات کی خبر کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ملک میں پُرتشدد واقعات بڑھ گئے ہیں جن کا الزام طالبان کے حمایتی عناصر اور القاعدہ پر لگایا جا رہا ہے۔ اگرچہ انتخابی مراکز پر سیکورٹی کا انتظام افغان پولیس اور ملک کی افواج کے ہاتھ میں ہو گا تاہم انتخابات کا پر امن انعقاد افغان حکومت کیلئے بڑا چیلنچ ثابت ہو گا۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …