اتوار , 7 جون 2020

اسرائیل کی حمایت امریکا کی پالیسی نہیں ہونی چاہیے: امریکی سینیٹر برنی سینڈرز

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے وائٹ ہاؤس سے اسرائیل کی حمایت بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہو ئے کہا ہے اسرائیل کی حمایت امریکا کی پالیسی نہیں ہونی چاہیے ۔ 2020 ء کے صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹس کے نامزد امیدوار سینیٹر برنی سینڈرز نے ایک انٹرویو میں کہا امریکہ کو چاہیئے کہ وہ اسرائیل کی حمایت کرنا چھوڑ دے ،اسرائیلی وزیراعظم اور ا ن کی کابینہ نسل پرست ہے ۔ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم کے نسل پرستانہ رجحانات پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا وائٹ ہاؤس کو مشرق وسطی کی تمام قوموں اور ملکوں کے ساتھ تعاون کی پالیسی اختیار کرنی چاہیے ۔

یہ بھی دیکھیں

یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی اتحاد کے تابڑ توڑ حملے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے مختلف علاقوں پر جارح سعودی عرب کے جنگی …