ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایٹمی ڈیل بچانے کیلئے عالمی برادری سرگرم، ویانا میں‌ فریق سر جوڑ کر بیٹھ گئے

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران ایٹمی ڈیل کو بچانے کے لیے عالمی برادری سرگرم، آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایٹمی معاہدے کے فریق سر جوڑ کر بیٹھ گئے۔جوہری معاہدے کو قائم رکھنے کے لیے ایران، روس، چین، برطانیہ، فرانس، اور جرمنی کے وفود کی ویانا میں ملاقات ہوئی، ایرانی وفد کے سربراہ نے میڈیا کو بتایا کہ ملاقات فائدہ مند رہی، اگر یورپی ممالک ایرانی مفادات کے تحفظ میں ناکام رہے تو تہران جوہری معاہدے سے مزید پیچھے ہٹ جائے گا۔

دوسری جانب برطانیہ نے یورپی یونین سے بحریہ کو خلیج فارس میں تعینات کرنے کا مطالبہ کر دیا جس پر ایران کا کہنا ہے کہ خلیج فارس میں یورپی افواج کی تعیناتی سے کشیدگی میں اضافہ ہوگا، سمندری گزرگاہ کے تحفظ کی ذمہ داری خلیجی ممالک پر عائد ہوتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …