اتوار , 17 نومبر 2019

عمر ڈار نے پارٹی عہدے سے استعفی دے دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اہم رہنما عمر ڈار نے پارٹی عہدے سے استعفی دے دیا۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی نئی تنظیم سازی پر اختلاف سامنے آنے لگ گئے۔ رہنما پی ٹی آئی عمر ڈار کو نئی تنظیم سازی میں گوجرانوالہ ڈویژن کا ڈپٹی سیکرٹری جنرل بنایا گیا تھا، اس سے قبل وہ سینڑل پنجاب کے صدر اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل رہ چکے ہیں۔

عمر ڈار کو پارٹی کے مرکزی عہدوں پر رہنے کے بعد گوجرانوالہ ڈویژن کا عہدے پر تنزلی پر اعتراض ہے۔واضح ہے کہ عمر ڈار کے تنظیم سازی کے معاملے پر پارٹی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی سے اختلافات بھی چل رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

کانگو میں داعش دہشت گرد نے 15 افراد کو قتل کردیا

کنشاسا: کانگو ميں وہابی اور صہیونی دہشت گردوں سےمنسلک ملیشیا نے 15 افراد کو قتل …