اتوار , 17 نومبر 2019

پاکستان نے طالبان، افغان حکومت کو میز پر بٹھا دیا تو ٹرمپ آئندہ الیکشن جیت جائیگا:ماہرین

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی تحقیقاتی اداروں کے ماہرین نے کہا ہے کہ اگر پاکستان نے طالبان اور غنی حکومت کو میز پر بٹھا دیا تو سمجھ لیں کہ صدر ٹرمپ اگلے صدارتی انتخابات جیت جائینگے ، پاکستان اس خطے میں کلیدی کردار ادا کرنے والا ملک بن چکا ، اب سب کی نظریں اس پر لگی ہوئی ہیں، اندرون خانہ وائٹ ہاؤس اور پینٹاگون نے طے کر لیا ہے کہ پاکستان کی معطل امداد بحال کر دی جائیگی تاکہ وہ اپنے معاشی مسائل کو حل کر سکے ،ایف اے ٹی ایف کے شکنجے سے بھی پاکستان کو باہر نکالنے کے لئے امریکہ مثبت کردار ادا کریگا۔

پروفیسر مائیکل جے رائٹ نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے کشمیر کے حوالے سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا نام لیکر جو انکشاف کیا ،اسکی ابھی تک نریندر مودی نے خود تو تردید نہیں جس سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ صدر ٹرمپ نے اس بار سچ بولا ہے ۔

وال سٹریٹ جرنل کے صحافی سدا ننددھومے نے کہا ہے کہ کرکٹ کی زبان میں عمران خان نے واشنگٹن کی پُر فریب پچ پر نہ صرف تیز سینچری بنائی بلکہ کئی وکٹیں بھی حاصل کیں، ماضی میں افغانستان کے مسئلے پر پاک امریکہ تعلقات خراب ہوئے تھے اور اب اسی ایشو پر دونوں میں نئے رشتے استوار ہو رہے ہیں۔

پروفیسر اجے کمار شرما اور ڈاکٹر امرجیت سنگھ کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملہ کے نتیجہ میں دس پاکستانی جوانوں کی شہادت میں بھارت ملوث ہے ، پاک افغان سرحدی علاقوں کے نزدیک بھارت کے عسکری کیمپ سے تربیت یافتہ لوگوں نے حملہ کیا ۔

یہ بھی دیکھیں

کانگو میں داعش دہشت گرد نے 15 افراد کو قتل کردیا

کنشاسا: کانگو ميں وہابی اور صہیونی دہشت گردوں سےمنسلک ملیشیا نے 15 افراد کو قتل …