بدھ , 24 اپریل 2024

ہم عدالت سے ہی مولانا فضل الرحمان کے ملین مارچ میں شریک ہوں گے:زرداری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اگر ان کی حکومت میں چوری ہوئی ہے تو عبدالحفیظ شیخ کو بھی جیل میں ڈالیں اور پوچھیں ڈالرز کہاں گئے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ہمارے دور حکومت میں عبدالحفیظ شیخ وزیر خزانہ تھے۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں تو کسی کو کرکٹ بیٹ کا معلوم ہی نہیں ہے وہاں پر بیس بال کھیلی جاتی ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ عمران خان امریکا میں کہتے ہیں کہ ہم نے ہزاروں کروڑوں روپے کھاگئے، تو پکڑیں مشیر خزانہ کو پکڑ کر جیل میں ڈالیں اور ان سے پوچھیں ہزاروں کروڑوں روپے کہاں ہیں؟جب آصف علی زرداری سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ ملین مارچ میں شرکت کریں تو انہوں نے جواب دیا کہ ہم عدالت سے ہی ملین مارچ میں شریک ہوں گے آپ فکر نہ کریں۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …