ہفتہ , 23 نومبر 2019

اسرائیلی مظالم کے متاثرین میں سب سے زیادہ تعداد بچوں پرمشتمل ہے؛عرب لیگ

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک)عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیط نے کہا ہے کہ اسرائیلی مظالم سے متاثر ہونے والے افرادمیں سب سے زیادہ تعداد بچوں پرمشتمل ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پورا عرب خطہ اس وقت مسلح لڑائیوں کی لپیٹ میں ہے مگر انسانی حقوق کی پامالیوں کے معاملے میں اسرائیل سب سے آگے ہے۔

قاہرہ میں علاقائی کانفرنس برائے تحفظ انسانی حقوق کےعنوان سے منعقدہ کانفرنس سےخطاب میں عرب لیگ کے معاون خصوصی ھیفاء ابو غزالہ نے کہا کہ اسرائیلی ریاست کے جرائم اور مظالم سے متاثر ہونےوالوں میں سب سےزیادہ خواتین اور بچے ہیں۔

احمد ابو الغیط نے کہا کہ اسرائیلی ریاست کے مظالم اور انتقامی حربوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ اسرائیلی ریاست اپنے ہی مظالم کا ہروز ایک نیا ریکارڈ قائم کررہی ہے۔ بنیادی انسانی حق زندگی کے حقوق کا آغاز ہے مگر اسرائیل فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کی بھی کھلے عام خلاف ورزیاں کررہا ہے۔ اس کے بعد فلسطینی عوام کےتعلیمی، رہائشی اور بنیادی سروسز کے حصول کے حقوق کی توہین کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بیت المقدس میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کے جرائم کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا صور باھر کےمقام پر فلسطینیوں کے 100 گھروں کی مسماری ناقابل قبول جرم ہے۔ یہ مکانات اسرائیل کی دیوار فاصل کے قریب مسمار کیےگئے ہیں۔

عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نے کہاکہ اسرائیلی مظالم کا سب سے زیادہ شکار ہونے والوں میں کم سن فلسطینی بچے ہیں۔ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کا مرتکب ہو رہا ہے۔ غزہ میں جاری حق واپسی ریلیوں پر اسرائیلی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں 20 فی صد کم سن بچے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل کا ایران پر مزید دباؤ بڑھانے کا مطالبہ

تل ابیب: اسرائیل کے وزیر خارجہ اسرائیل کیٹس نے ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات …