جمعرات , 21 مارچ 2019

امریکا: مختلف مقامات پر فائرنگ سے چار افراد ہلاک، تین زخمی

963b4e6d797a4998bc36cd6fe00c3390

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاستوں میں مختلف مقامات پر فائرنگ سے چار افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے ۔
ٹیکساس کی کاونٹی فورٹ بینڈ میں ایک افسوسناک واقعے میں ماں نے کمسن بیٹیوں پر فائر کھول دی جس کے نتیجے میں ایک موقع پر دم توڑ گئی جبکہ دوسری کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس نے کارروائی کر کے ماں کو ہلاک کر دیا ہے ۔ حکام کے مطابق واقعہ گھریلو تنازعے پر پیش آیا جس کا نقصان کمسن بچیوں کو اٹھانا پڑا ۔دوسری جانب امریکی ریاست میری لینڈ میں فائرنگ سے تین افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں ۔ پولیس نے دونوں معاملات کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

متنازع بیان: افغان مشیر کے امریکا داخلے پر پابندی کا امکان

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے افغان صدر اشرف غنی کو آگاہ کیا ہے کہ وہ ...