جمعرات , 18 اپریل 2024

صدر مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات، دورہ امریکہ سے متعلق آگاہ کیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے صدر پاکستان عارف علوی سے ایوان صدر میں گزشتہ روز ملاقات کی اور انھیں اپنے دورہ امریکہ سے متعلق آگاہ کیا۔رپورٹ کے مطابق صدر مملکت نے وزیراعظم کے دورے کو پاکستان کی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ اس سے خطے اور عالمی معاملات سے متعلق پاکستان کا موقف دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کا مناسب موقع میسر آیا۔

صدر عارف علوی نے مزید کہا کہ حالیہ اعلی سطحی دورہ امریکہ، پاکستان کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل تھا اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے مابین مستقبل میں تعلقات بڑھانے کیلئے یہ دورہ مفید ثابت ہو گا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …