جمعہ , 19 اپریل 2024

قندھار میں افغان اہلکار کی فائرنگ سے 2 امریکی فوجی ہلاک، 3 زخمی

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے صوبے قندھار میں افغان فوجی نے فائرنگ کرکے 2 امریکی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ قندھار کے ضلع شاہ ولی کوٹ میں تناجوہ فوجی کیمپ کے اندر پیش آیا جہاں ایک افغان فوجی نے امریکی فوجیوں پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں 2 امریکی فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ جوابی کارروائی میں حملہ آور افغان فوجی بھی ہلاک ہوگیا۔ امریکی حکام نے اسے اندرونی حملہ قرار دیا ہے جبکہ ہلاک امریکی فوجیوں کا تعلق 82 ایئر بورن ڈویژن سے تھا۔

نیٹو کے آپریشن ریزولوٹ سپورٹ کے مطابق رواں سال افغانستان میں حملوں کے دوران مارے گئے امریکی فوجیوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ 2020 تک افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی کی جائے گی۔واضح رہے کہ طالبان اور امریکا کے درمیان افغانستان میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات بھی جاری ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …