پیر , 27 مئی 2019

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فورسز نے سات کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

342584_72447165

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ نماز جمعہ کے بعد سری نگر سمیت مختلف علاقوں میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ سری نگر میں مظاہرین نے پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرا دیا۔ مظاہرین نے بھارت مخالف، پاکستان اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔ دوسری جانب حریت چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محبوبہ مفتی کی کٹھ پتلی حکومت کشمیر کو پلیٹ میں رکھ کر بی جے پی اور آر ایس ایس کو پیش کرنا چاہتی ہے۔ کشمیرکے لوگ ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

نکسل علیحدگی پسندوں کاحملہ، 15 بھارتی کمانڈو شدید زخمی

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشتر میں کمانڈوز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے، …