ہفتہ , 20 اپریل 2024

پی ایس ایل فائیو کا پاکستان میں انعقاد، پشاور زلمی کا ٹورنامنٹ کو یادگار بنانے کا فیصلہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل فائیو) کے پاکستان میں انعقاد کے موقع کو یادگار بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ پشاور زلمی پورے پاکستان میں پی ایس ایل پروموشن پروگرامز ترتیب دے گا جس میں غیر ملکی کرکٹرز بھی شریک ہوں گے۔پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے پاکستان میں انعقاد کے موقع پر زلمی ایونٹ سے پہلے اور دوران پروموشن ایونٹس کرے گا۔

جاوید آفریدی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ نے پاکستان میں کرکٹ اور دیگر کھیلوں کی واپسی کی بنیاد رکھی اور پی ایس ایل فائیو کے دوران شائقین کے لیے زلمی کی جانب سے پروموشن ایونٹس منعقد کیے جائیں گے جس میں غیر ملکی کرکٹرز بھی شریک ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش اور مطالبہ ہے کہ پی ایس ایل فائیو کے دوران پشاور زلمی کے میچز کا پشاور میں بھی انعقاد کیا جائے۔ پشاور کے شہریوں کو بھی پاکستان سپر لیگ کے میچز دیکھنے اور ہوم ٹیم پشاور زلمی کو ہوم گراؤنڈ پر ان ایکشن دیکھنے کا موقع ملنا چاہیے۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …