بدھ , 24 اپریل 2024

یمنی فوج کے حملے سعودی اتحاد کا کنٹرول روم تباہ

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک)یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے نجران میں واقع سعودی اتحاد کے ایک کنٹرول روم اور دوسرے فوجی ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے حملے میں سعودی اتحاد کا کنٹرول روم مکمل طور پر تباہ اور درجنوں سعودی فوجی اور افسران ہلاک ہو گئے ہیں۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بھی ملک کے جنوبی سرحدی علاقے پر یمنی فوج کے حملے اور اپنے فوجیوں کے مارے جانے کا اعتراف کیا ہے۔
سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …