بدھ , 20 مارچ 2019

شامی حکومت کیخلاف فوجی کارروائی نہیں کرینگے ، وہائٹ ہائوس

2

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے کہا ہے کہ امریکا شامی حکومت کیخلاف فوجی کارروائی نہیں کرے گا، انہوں نے کہا کہ صدر اوباما تہیہ کر چکے ہیں کہ وہ شام سے متعلق کوئی غیر دانشمندانہ فیصلہ نہیں کرینگے ، یاد رہے کہ امریکا کے 50 سینئر سفارتکاروں نے مطالبہ کیا تھا کہ اسد حکومت کو ختم کرنے کیلئے جلد فوجی کارروائی کی جائے ۔ ترجمان نے کہا کہ ایسی کسی بھی کارروائی سے امریکا کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا، ایسے اقدام کے کیا نتائج ہوں گے ، اس کا کسی کو علم نہیں ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

دنیا کی کم عمر ترین پائلٹ کو تربیت دینے کا اعلان

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف ایئرلائن ایزی جیٹ نے برطانیہ کی کم عمر ترین خاتون پائلٹ کو پیشہ ...