جمعرات , 24 جون 2021

آل خلیفہ حکومت کی ماہیت دہشت گردانہ ہے، بحرین کی علما کونسل

منامہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بحرین کی علما کونسل نے آل خلیفہ حکومت کی جانب سے دو بحرینی نوجوانوں کو شہید کئے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس حکومت کو خونریز، فرعونی اور طاغوتی حکومت قرار دیا ہے۔بحرین کی علما کونسل نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ آل خلیفہ حکومت بحرین کے انقلابی نوجوانوں کا قتل کر کے دہشت گردانہ ماہیت کو پروان چڑھا رہی ہے۔

اس کونسل نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کے تمام اقدامات اور اس کی جانب سے نمائشی عدالتی کارروائیاں سب کی سب بحرینی عوام کے نقطہ نظر سے غلط اور ناقابل قبول ہیں۔بحرینی حکومت نے بے بنیاد الزامات عائد کر کے بحرین کے دو نوجوانوں چوبیس سالہ احمد عیسی الملالی اور پچّیس سالہ علی محمد العرب کو سنیچر کے روز پھانسی دے کر شہید کر دیا تھا۔

بحرین کے عوام ان بحرینی نوجوانوں کو دی جانے والی پھانسی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ بحرین کے عوام نے پیر کی رات منامہ کے البلاد القدیم علاقے میں احتجاجی مظاہرہ کیا جسے سرکوب کرنے کیلئے آل خلیفہ حکومت کی سیکورٹی فورس نے نہتے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل داغے اورلاٹھی چارج کیا جس سے کئی مظاہرین کی حالت خراب ہو گئی۔

یہ بھی دیکھیں

اینٹی وائرس سافٹ ویئر کے بانی جان میک ایفی کی جیل میں خودکشی

اینٹی وائرس سافٹ وئیر کے بانی جان میک ایفی(John McAfee) نے اسپین کی جیل میں …