پیر , 27 مئی 2019

شمالی کوریا کیخلاف پابندیوں کو مزید موثر بنایا جائے ، سلامتی کونسل

1

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کی طرف سے چند روز قبل بیلسٹک میزائل کے تجربات کی شدید مذمت کرتے ہوئے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے خلاف عائد پابندیوں کو مزید مؤثر بنانے کیلئے اپنی کوششوں میں اضافہ کریں، عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلامتی کونسل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شمالی کوریا کا جوہری پروگرام عالمی ادارے کی قرار دادوں کے یکسر منافی ہے ، پیانگ یانگ کو چاہیے کہ اس پر پیش رفت فوری روک دے ، بالخصوص اس لیے بھی کہ شمالی کوریا کی ان سرگرمیوں سے خطے میں کشیدگی بڑھ جائے گی، شمالی کوریا جوہری ہتھیاروں کے ڈلیوری سسٹم کو مزید ترقی دے رہا ہے جو انتہائی تشویشناک بات ہے ، وہ اپنے وسائل جوہری پروگرام پر خرچ کر رہا ہے اور دوسری جانب اس کے شہر یوں کی بڑی تعداد کے پاس اس قدر وسائل بھی نہیں کہ وہ اپنی بنیادی ضروریات کو پورا کرسکیں ۔

یہ بھی دیکھیں

اقلیتوں کا بھروسہ جیت کر ‘فرضی خوف’ کا خاتمہ چاہتا ہوں، مودی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت میں اتحادی جماعتوں …