بدھ , 24 اپریل 2024

خوش و خرم ممالک کی فہرست جاری، پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی خوشی کی رپورٹ 2019 کے مطابق پاکستان نے سب سے زیادہ خوش رہنے والے ممالک کی فہرست میں بھارت کو پیچھے چھوڑ کر 75ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ انڈیکس کی جانب سےعالمی خوشی کی رپورٹ 2019 میں 156 ممالک کو شامل کیا گیا جس کے مطابق پاکستان کی 7 درجے ترقی ہوئی اور پاکستان 67 نمبر پر آگیا ہے جبکہ بھارت تنزلی کے بعد 140 ویں نمبر پر موجود ہے۔

فن لینڈ میں صحت و صفائی، اچھی تعلیم، مفت طبی سہولیات کے ساتھ متعدد بنیادی ضروریات کی عوام تک آسانی سے رسائی کے باعث اس ملک کو سب سے زیادہ خوش رہنے والے ممالک میں سرفہرست رکھا گیا ہے۔فہرست میں دوسرے اور تیسرے نمبر پر بالترتیب ڈنمارک اور ناروے کو شامل کیا گیا ہے۔خوش رہنے والے ممالک کی فہرست میں افغانستان 154، متحدہ عرب امارات 21، امریکا 19، روس 68 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

دوسری جانب دنیا میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اور تعریف کے قابل شخصیات میں بل گیٹس پہلے، باراک وباما دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔اسی طرح چائنیز سپر اسٹار جیکی چین تیسرے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی چھٹے اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان 17ویں نمبر پر موجود ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 14، ترک صدر رجیب طیب اردوان 19، بھارتی سپر اسٹار امیتابھ بچن 12، پوپ فرانسس 15 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

سروے کے مطابق رواں سال سب سے زیادہ پسند کی جانے والی خواتین کی فہرست میں سابق امریکی صدر اوباما کی اہلیہ مشل اوباما کو رکھا گیا ہے، ہالی ووڈ اسٹار انجیلینا جولی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔پاکستان کی ملالہ یوسف زئی چھٹے نمبر پر براجمان ہیں، ہیلری کلنٹن 8ویں، ٹیلر سوئفٹ 10، جرمن چانسلر انجیلا مرکل 12 اور بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون 13 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …