اتوار , 15 ستمبر 2019

افغان سرحد آئندہ سال مکمل سیل ہو جائیگی، عسکری حکام

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) عسکری حکام کا کہنا ہے کہ افغان سرحد آئندہ سال مکمل سیل ہو جائیگی۔سنیئر عسکری حکام کے مطابق پاک فوج نے افغانستان کیساتھ 830 کلو میٹر بارڈر فیسنگ میں سے 563 کلومیٹر ایریا پر باڑ لگانے کا کام مکمل کر لیا گیا۔سنیئر عسکری حکام نے ایکسپریس کو بتایا کہ برف باری اور موسم کی دشواری کی باوجود بھی وطن عزیز کے دفاع کے لئے پاک فوج کے جوانوں نے 14 ہزار فٹ بلندی پر بھی افغان سرحدی علاقوں میں باڑ لگانے کا کام جاری رکھا۔

عسکری حکام کے مطابق پاکستان کا افغانستان کیساتھ 1229 بارڈر ایریا ہے۔ افغان بارڈر پر اب تک پاک فوج کی کوششوں کے باعث دشمن کے دفاع اور دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو روکنے کے لیے 208 پوسٹیں تعمیر کر لی گئیں جبکہ 102 مزید پوسٹیں بھی بنائیں جائیں گیں اسی طرح بارڈر فینسنگ کیساتھ ساتھ افغان سرحدوں پر 443 قلعوں میں سے 213 بن چکے ہیں جبکہ 39 زیر تعمیر ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

لاہور ایئرپورٹ: لاہور سے جدہ جانے والے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا لاہور سے جدہ جانے والے طیارے کو …