ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران چین تعلقات کا فروغ عالمی امن کا ضامن، ڈاکٹر لاریجانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے تہران بیجنگ تعلقات کے فروغ کو عالمی امن و سلامتی کے لیے سود مند قرار دیا ہے۔چین کی حکمراں جماعت کمیونیسٹ پارٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے سربراہ سونگ تاؤ سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ ایران چین اور بعض دوسرے دوست ملکوں کے درمیان صلاح و مشورے سے امریکہ کے مخاصمانہ اقدامات کے اثرات کو زائل کیا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر علی لاریجانی نے اپنے دورہ چین کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ چینی حکام کے ساتھ ان کی ملاقاتوں کے نتیجے دونوں ملکوں کے تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوا ہے۔ چین کی حکمراں جماعت کمیونیسٹ پارٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات سربراہ سونگ تاؤ نے علاقے اور دنیا کی پیچیدہ صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے ایران اور چین کے درمیان طے پانے والے اہم سمجھوتوں پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔

سونگ تاؤ نے کہا کہ ایران کے تعلقات کے فروغ سے متعلق چین کے عزم میں کوئی خلل واقع نہیں ہو گا اور ان کا ملک تمام شعبوں میں ایران کے ساتھ تعلقات کو آگے بڑھاتا رہے گا۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پرمقدمہ چلایا جائے: ایران کا عالمی عدالت سے مطالبہ

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی …