اتوار , 15 ستمبر 2019

سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکیوں کو رہائشی پرمٹ جاری کرنے کا اعلان

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے وزیر داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ بیرونی ملکوں کے لوگ ایران میں سرمایہ کاری کر کے پانچ سالہ رہائشی پرمٹ کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔عبدالرضا رحمانی فضلی نے پیر کے روز تہران میں کہا ہے کہ ایران میں ڈھائی لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے والا ہر غیر ملکی شہری، پانچ سال کے اقامت کے جواز سے بہرہ مند ہو سکتا ہے۔

ایران کے وزیر داخلہ نے بیرونی سرمایہ کاری کے حصول کے لئے ایران میں رہائشی پرمٹ جاری کئے جانے کے جواز کا اعلان کیا۔انہوں نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ ایران کے خلاف تمام تر دباؤ اور سازشوں کے باوجود سیکورٹی اور اقتصادی اعتبار سے ملک کی صورت حال قابل قبول ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران کشمیری عوام کو انسان دوستانہ امداد فراہم کرنے کے لئے تیار

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کی انجمن ہلال احمر نے پاکستان کی جمعیت ہلال احمر …