ہفتہ , 23 نومبر 2019

چیئرمین سینیٹ کےخلاف تحریک عدم اعتماد: سینیٹ کا اہم اجلاس شروع

چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے سینیٹ کا اہم اجلاس شروع ہوگیا۔سینیٹ کے اجلاس کی صدارت پریزائیڈنگ افسر بیرسٹر سیف کر رہے ہیں جنہوں نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم پر دستخط کرنے والے اراکین کے نام لیے۔اپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد پر 64 اراکین نے حمایت کی۔

اس موقع پر پریزائڈنگ افسر کی اجازت پر بات کرتے ہوئے راجہ ظفر الحق کا کہنا تھا کہ رولز میں قرارداد پر بحث کی گنجائش موجد ہے تاہم ہم بحث نہیں کریں گے اور ایوان کے ماحول کو پرامن رکھنا چاہتے ہیں۔ووٹنگ کے آغاز سے قبل پریزائیڈنگ افسر بیرسٹر سیف نے تمام سینیٹرز کو ووٹنگ کے طریقہ کار اور ضابطہ اخلاق سے آگاہ کیا۔

قبل ازیں سینیٹ میں اپوزیشن سینیٹرز کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا جس کی صدرات مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کی، اس موقع پر برنچ کا انتظام بھی کیا گیا۔اس دوران انہوں نے تمام ارکین کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستانی قوم کی نظریں ان سینیٹرز پر مرکوز ہیں۔

شہباز شریف کے ہمراہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق، نامزد امیدوار برائے چئیرمین سینیٹ میر حاصل بزنجو، شیری رحمٰن، مشاہد اللہ خان اور رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم درانی اور اویس نورانی سمیت 41 اراکین نے استقبالیہ میں شرکت کی۔

دوسری جانب قائد ایوان شبلی فراز کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت دیگر حکومتی سینیٹرز کا خیبر پختونخوا ہاؤس میں اجلاس ہوا۔اجلاس میں تحریک انصاف کے علاوہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور دیگر اتحادی اراکین نے شرکت کی۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل کا ایران پر مزید دباؤ بڑھانے کا مطالبہ

تل ابیب: اسرائیل کے وزیر خارجہ اسرائیل کیٹس نے ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات …