جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکہ نے ایرانی وزير خارجہ پر پابندیاں عائد کردیں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزارت خزانہ نے ایران کے وزیر خارجہ پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔ امریکی وزیر خزانہ اسٹیون ایمنیوچن نے ایک بیان میں کہا کہ جواد ظریف کے بین الاقوامی سفر پر بھی پابندیوں کی کوشش کی جائے گی، امریکہ میں ان کے کوئی اثاثے ہیں تو منجمد کیے جائیں گے۔

امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ جواد ظریف پر پابندی اس لئے ضروری ہے کہ وہ دنیا بھر میں ایرانی حکومت کے بنیادی ترجمان ہیں۔ ادھر ایرانی وزیر خارجہ نے ایران کا ترجمان قراردینے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے امریکہ یا بیرون ملک کوئی اثاثے نہیں ہیں اور امریکی پابندیاں ناکام ہوجائیں گی۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …