جمعرات , 25 اپریل 2024

وسیم اکرم کو قومی ٹیم کا کوچ بنایا جائے، جاوید میانداد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ وسیم اکرم قومی ٹیم کے کوچ کے لئے سب سے موزوں انتخاب ہوں گے۔ایک خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کرکٹ کھیلنے والی ٹیمیں وسیم اکرم سے مشورے لیتی رہتی ہیں اور ان مشوروں پر عمل کرتے ہوئے ان کے کھیل میں بہتری بھی نظر آئی ہے، اگر وہ لوگ ان سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں اٹھاتے۔

انہوں نے کہا کہ جب کوئی کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے تو سب اس کا کریڈیٹ لینے کے لئے آ جاتے ہیں مگر وہی کھلاڑی بری فارم میں ہو تب کوئی نہیں بولتا۔جاوید میانداد نے کہا کہ آپ تب ہی غیر ملکی کوچز کی خدمات حاصل کرتے ہیں جب ملک میں کوئی تجربہ کار کوچ موجود نہ ہو، مگر جب اتنے سارے لوگ یہاں موجود ہیں تو کسی باہر کے کوچ کو رکھنے کا کیا جواز ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں اکثر کھلاڑیوں کا تعلق گاؤں اور دیہاتوں سے ہوتا ہے انہیں لیپ ٹاپ کے ذریعے کوچنگ نہیں کی جا سکتی۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …