منگل , 12 نومبر 2019

جرمنی نے آبنائے ہرمز میں موجودگی کی امریکی تجویز کو رد کردیا

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک)جرمن حکومت کے ترجمان نے واضح طور پر آبنائے ہرمز میں موجودگی کی امریکی تجویز کو رد کردیا ہے۔جرمن حکومت کے ترجمان نے کہا کہ ہم آبنائے ہرمز میں موجودگی کے سلسلے میں امریکہ کے اشاروں پر نہیں چلیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ جرمنی کے لئے سفارتی راستہ طے کرنا اہم ہے اور اسی لئے جرمن حکومت امریکہ کی تجویز کے بارے میں محتاط ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جرمنی کے وزیر خارجہ نے بھی ایران مخالف اتحاد میں شامل ہونے کی امریکی درخواست کو رد کردیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

متحدہ عرب امارات:موسلا دھار بارش میں سڑکیں تالاب بن گئیں

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات ميں بارش سے معمولات زندگی متاثر ہيں، جہاں وقفے وقفے سے …