منگل , 23 اپریل 2024

ایرانی صدر نے جواد ظریف پر امریکی پابندیوں کو امریکہ کی شکست و ناکامی قرار دیدیا

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ایرانی وزير خارجہ پر امریکی پابندیوں کو امریکہ کی شکست و ناکامی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی وزير خارجہ جواد ظریف نے اپنے بےباک انٹرویوز کے ذریعہ وائٹ ہاؤس میں زلزلہ پیدا کرکے وائٹ ہاؤس کے ارکان کو لرزہ براندام کردیا۔

صدر حسن روحانی نے ترکیبی بجلی کے ایک پراجیکٹ کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران ترقی اور پیشرفت کی سمت گامزن ہے جبکہ دشمنوں کو ایران کی ترقی اور پیشرفت پسند نہیں ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ دشمنوں کو ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرنے پر پشیمان ہونا پڑےگا۔انھوں نے کہا کہ پابندیوں کے بہت سے فوائد اور نقصانات ہیں اور ایران نقصانات کو کم سے کم کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے اور زندگی کے ہر شعبہ میں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا چاہتا ہے۔

صدر حسن روحانی نے امریکہ کے پیشرفت ڈرون کو سرنگوں کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ڈرون کو گرانے میں اہم بات یہ تھی کہ ایران نے اسے اپنے ساختہ دفاعی سسٹم کے ذریعہ سرنگوں کیا اور یہ عمل معجزہ سے کم نہیں۔صدر روحانی نے دشمن کے میزائل حملے کے دعوے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ایران کا جواب بھی منہ توڑ اور دنداں شکن ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …