بدھ , 24 اپریل 2024

امریکہ پر ایرانی وزير خارجہ کا خوف چھایا ہوا تھا؛ترجمان ایران وزارت خارجہ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایرانی وزير خارجہ کے خلاف امریکی پابندیوں کو مہمل قراردیدتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ پر ایرانی وزير خارجہ کا خوف چھایا ہوا تھا کیونکہ ظریف عالمی سطح پر امریکی جرائم کو بے نقاب کررہے تھے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایک طرف امریکہ کا کہنا ہے کہ ظریف کا ایرانی سیاست میں کوئی اثر نہیں اور دوسری طرف امریکہ ظریف کے خلاف پابندیاں عائد کررہا ہے۔ عباس موسوی نے کہا کہ امریکہ پر ظریف کا خوف چھایا ہوا تھا کیونکہ ظریق بہترین انداز میں دنیا کے سامنے امریکی جرائم کو پیش کررہے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …