ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایف بی آر ٹیکس وصولیوں کے ہدف میں ناکام، 14 ارب کا شارٹ فال

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں آمدنی کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہو گیا۔ایف بی آر کی جانب سے 700 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے اور گزشتہ ماہ(جولائی 2019 ) کیلیے مقررہ ہدف میں 8 ارب روپے سے زائد کی کمی سمیت تمام تر کوششوں کے باوجود فیڈرل بورڈ آف ریونیو رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں آمدنی کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

جولائی کے لیے ریونیو کا ہدف 291.5 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا مگر ایف بی آر تقریباً 14 ارب روپے کی کمی سے 278 ارب روپے ہی اکٹھے کرسکا۔ یوں ایف بی آر نے نئے مالی سال کا مایوس کن انداز میں آغاز کیا ہے جس کے لیے ریونیو کا ہدف 50 کھرب 50 ارب روپے رکھا گیا ہے۔پہلی مرتبہ کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں بھی 5 ارب روپے کا شارٹ فال آیا ہے تاہم اگلے چند روز میں رواں ماہ کی ٹیکس وصولیوں کے حتمی اعداد و شمار موصول ہونے پر شارٹ فال میں 3 سے 4 ارب روپے کی کمی متوقع ہے۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں شرکت کا امریکی اعتراف

واشنگٹن:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ امریکہ …