منگل , 23 اپریل 2024

امارات کے امیر کے خلاف جبری شادی کا مقدمہ

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی سے اپنے بچوں کے ہمراہ لندن میں پناہ لینے والی حکمراں محمد بن راشد المکتوم کی چھٹی اہلیہ شہزادی حیا بنت حسین نے اپنے شوہر سے حفاظت اور بچوں کی کفالت کے لیے برطانوی عدالت سے رجوع کرلیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شوہر سے اختلافات اور ناچاقی کے باعث بچوں کے ہمراہ دبئی سے پہلے جرمنی اور پھر برطانیہ منتقل ہوجانے والی شہزادی حیا بنت حسین نے بچوں کی تحویل اور جبری شادی کے خلاف برطانوی عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ شہزادی برطانوی شہریت بھی رکھتی ہیں۔

ویلز کی عدالت میں شہزادی نے جبری طور پر شوہر کے ساتھ رہنے اور بچوں کی فلاح و بہبود کے قانون کے تحت مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ امیر دبئی محمد بن راشد المکتوم کے ترجمان کی جانب سے مقدمے سے متعلق کسی قسم کا تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے تاہم محمد بن راشد نے انسٹا گرام پر ایک نظم شائع کی تھی جس میں شہزادی کی بے وفائی کا ذکر کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 45 سالہ حیا بنت حسین نے جو کہ اردن کے سابق بادشاہ کی بیٹی اور موجودہ بادشاہ کی سوتیلی بہن ہیں اچانک دبئی سے بچوں کے ہمراہ نکل کر گزشتہ ماہ لندن میں پناہ لے لی تھی۔ کہا جاتا ہے کہ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ لطیفہ کے دبئی سے فرار ہونے اور ہندوستان میں اپنے دوست کے ہمراہ پکڑے جانے کے بہت سے حقائق جاننے کے باعث شہزادی حیا خوف کا شکار تھیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …