ہفتہ , 23 نومبر 2019

برطانیہ کو ہتھیاروں کی فروخت بند کئے جانے کا مطالبہ

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں جنگ مخالفین نے اعلان کیا ہے کہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ لندن کی حکومت، دنیا کی جارح حکومتوں کو مسلح اور ان کی حمایت کرتی رہی ہے۔برطانیہ کی بین الاقوامی تجارت کی وزارت کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ نے دو ہزار اٹھارہ میں چودہ ارب پونڈ کے ریکارڈ توڑ ہتھیار فروخت کئے ہیں جن میں سے اسّی فیصد ہتھیار سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور مغربی ایشیا کے بعض دیگر ملکوں کو فروخت کئے گئے ہیں۔

اخبار گارڈین کے مطابق برطانیہ میں جنگ مخالفین نے اعلان کیا ہے کہ یہ اعداد و شمار حکومت برطانیہ کی خارجہ پالیسی میں متضاد عمل کو واضح کرتے ہیں اس لئے کہ ایک جانب برطانیہ، جمہوریت و انسانی حقوق کا دم بھرتا ہے جبکہ دوسری جانب عملی طور پر وہ دنیا کی ڈکٹیٹر حکومتوں کو مسلح اور ان کی حمایت کرتا ہے۔

برطانیہ کی اپیل کورٹ نے جون کے مہینے میں سعودی عرب کو، جنگ یمن میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں کی فروخت کے خلاف دائر کی جانی والی شکایت پر مثبت فیصلہ سنایا تھا تاہم برطانیہ کی حکومت نے اپنے ملک کی عدالت عالیہ سے اس فیصلے کو منسوخ کئے جانے کی اپیل کی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل کا ایران پر مزید دباؤ بڑھانے کا مطالبہ

تل ابیب: اسرائیل کے وزیر خارجہ اسرائیل کیٹس نے ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات …