ہفتہ , 20 اپریل 2024

برطانوی آئل ٹینکر کو روکنا ایران کا غیر قانونی اقدام نہیں، روس

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے نائب وزیر خارجہ نے اسکائی نیوز سے گفتگو میں برطانوی پرچم کے حامل آئل ٹینکر کے روکے جانے سے متعلق ایران کے اقدام کو قانون کے دائرے میں قرار دیتے ہوئے اس کی حمایت کی ہے۔سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے برطانوی آئل ٹینکر کے روکنے سے متعلق ایران کی توجیہ کو قابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کا اقدام غیر قانونی نہیں رہا ہے۔

انھوں نے ایٹمی معاہدے کے تمام فریقوں سے اس بین الاقوامی معاہدے پر کاربند رہنے پر تاکید بھی کی۔انھوں نے کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن ہے اور وہ اپنے اس عزم میں کاربند ہے۔واضح رہے کہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے صوبے ہرمزگان کی جہازرانی کی بندرگاہی تنظیم کی درخواست پر بحرانی صورت حال پیدا کرنے، اپنی پوزیشن بتانے کا سسٹم بند کرنے اور تیل کا کچرا سمندر میں رہا کرنے کی بنا پر برطانیہ کا ایک آئل ٹینکر روک لیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …