ہفتہ , 20 اپریل 2024

آل خلیفہ حکومت کے ہاتھوں دو بحرینی نوجوانوں کو پھانسی دینے پر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا ردعمل

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ ظلم و جبر پائیدار نہیں رہے گا اور انصاف کی طلبگار قوموں کا عزم ہی کامیاب ہو گا۔رہبر انقلاب اسلامی نے دفتر نے آل خلیفہ حکومت کے ہاتھوں دو بحرینی نوجوانوں کو پھانسی دے کر شہید کیے جانے پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے عربی ٹوئیٹر پیج پر جاری کیے جانے والے ایک پوسٹر میں شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

اس پوسٹر میں شہید کیے جانے والے بحرینی نوجوانوں کی تصاویر کے ساتھ عربی زبان میں رہبر انقلاب اسلامی کا یہ جملہ تحریر ہے کہ ظلم و جبر پائیدار نہیں رہے گا اور انصاف کی طلبگار قوموں کا عزم ہی کامیاب ہو گا۔رہبر انقلاب اسلامی، اس سے پہلے بھی آل خلیفہ حکومت کے مجرمانہ اقدام کی مذمت میں سخت بیان دیتے رہے ہیں۔

بحرینی حکومت نے بے بنیاد الزامات عائد کر کے بحرین کے دو نوجوانوں منجملہ چوبیس سالہ احمد عیسی الملالی اور پچّیس سالہ علی محمد العرب کو سنیچر کے روز پھانسی دے کر شہید کر دیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پرمقدمہ چلایا جائے: ایران کا عالمی عدالت سے مطالبہ

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی …