ہفتہ , 20 اپریل 2024

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں 3 مختلف مقامات پر متعدد دھماکے، دو افراد زخمی

بنکاک (مانیٹرنگ ڈیسک)تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں 3 مختلف مقامات پر متعدد دھماکے سنے گئے جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔تاحال واقعے میں دیگر زخمیوں کے حوالے سے کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق تھائی پولیس کا کہنا تھا کہ وہ دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کی آواز سرکاری دفتر اور وسطی بینکاک کے دیگر 2 مقامات پر سنی گئی۔

واضح رہے کہ بینکاک خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر ایوسی ایشن آف جنوب مغرب ممالک (آسیان) اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے جہاں آسیان کے وزرائے خارجہ اور عالمی قوتیں بشمول امریکا، چین اور روس کے ہم منصب شرکت کر رہے ہیں۔سینئر پولیس افسر کا کہنا تھا کہ بظاہر گھریلو ساختہ بم سوان لوانگ ضلع میں پھٹا جس کے نتیجے میں 2 خاکروب زخمی ہوئے۔گزشتہ روز تھائی پولیس کا کہنا تھا کہ اجلاس کے مقام کے قریب انہیں 2 جعلی بم ملے تھے۔

دھماکوں سے اجلاس کے لیے کیے گئے سیکیورٹی اقدامات پر سوال اٹھنے لگے تاہم فی الوقت یہ بات واضح نہیں کہ ان دھماکوں کا ہدف اجلاس تھا یا نہیں۔خیال رہے کہ چین کے اعلیٰ سفارت کار وانگ یی اور امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو بھی اس اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …