جمعرات , 21 نومبر 2019

چھوٹے دکانداروں کے لیے فکسڈ ٹیکس اسکیم متعارف؛ایف بی آر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے ٹیکس اسکیم کے تحت تاجروں کے لیے بزنس لائسنس، چھوٹے دکانداروں کے لیے آسان ریٹرن فارم اور دیگر اسکیمز کا مسودے جاری کردیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق چھوٹے دکانداروں کے لیے فکسڈ ٹیکس اسکیم بھی مسودے کا حصہ ہے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ تمام تاجروں 30 ستمبر 2019 تک اپنے ٹیکس ریٹرن مجوزہ اسکیم کے تحت جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔

علاوہ ازیں مذکورہ اسکیم 5 کروڑ سالانہ ٹرن اوور والے تاجروں کے لیے ہوگی اور اسکیم کے تحت تاجر گذشتہ 5 برس کے ٹیکس ریٹرن جمع کراسکیں گے۔ایف بی آر کے مطابق 5 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے والے تاجر اسکیم کے اہل ہوں گے تاہم 10 کروڑ روپے کے اثاثہ جات رکھنے والے تاجر اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

بتایا گیا کہ اسکیم کے تحت تاجروں کو سالانہ 10 فیصد اضافی آمدن ظاہر کرنا ہوگی اور اسکیم کے تحت تاجروں کو ود ہولڈنگ ایجنٹ نہیں بننا پڑے گا۔ایف بی آر کے مطابق 300 مربع فٹ کی دکان میں کاروبار کرنے والا چھوٹا دکاندار تصور کیا جائے گا جن پر 2 فیصد ٹرن اوور ٹیکس لاگو ہوگا۔علاوہ ازیں ایف بی آر کی جانب سے چھوٹے دکانداروں کو فکسڈ ٹیکس کا آپشن بھی دیا گیا ہے۔

اسکیم کے مسودے کے مطابق چھوٹے دکاندارسال 2019 میں 20 ہزار, 25 ہزار, 35 ہزار اور 40 ہزار کا فکسڈ ٹیکس ادا کرسکتے ہیں۔مزید برآں بتایا گیا کہ چھوٹے دکاندارسال 2020 میں 25 ہزار, 35 ہزار, 40 ہزار اور 50 ہزار کا فکسڈ ٹیکس ادا کرسکتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

حکومت کا تاجروں سے معاہدہ، شناختی کارڈ کی شرط 3 ماہ کے لیے موخر

اسلام آباد : حکومت نے خرید و فروخت کیلئے شناختی کارڈ کی شرط پر کارروائی …